اے این ایف کی ملک گیر کاروائیاں، 596.787کلومنشیات برآمد

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اے این ایف نے راولپنڈی سمیت 30ملک گیر کاروائیوں کے دوران 596.787کلو گرام منشیات برآمد کر لیں ،منشیات کی سمگلنگ میں ملوث3عورتوں اور 2 نائیجیرین باشندوں سمیت 36 ملزموں گرفتار جبکہ 12گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئیں،برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت74.237ملین امریکی ڈالربنتی ہے،اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے 30ملک گیر کاروائیوں کے دوران 596.787کلو گرام منشیات برآمد کر لیں جس کی بین الاقوامی مالیت 74.237ملین امریکی ڈالر بنتی ہے، جب کہ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث3عورتوں اور 2 نائیجیرین باشندوں  سمیت36 ملزموں کو حراست میں لیکر 12گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔برآمد شدہ منشیات میں  141.555 کلوگرام ہیروئن، 287.415کلوگرام چرس،99.2کلوگرام افیون، 2.044کلو گرام ایمفیٹامائن،14.92کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن( آئس) ،1.539کلو گرام کوکین، 50کلو گرام کیٹامائن اور220 ایکسٹیسی گولیاں(0.114 کلو گرام وزنی)  شامل ہے اے این ایف راولپنڈی و شمالی علاقہ جات نے 8کاروائیوں کے دوران 42.699کلوگرام منشیات برآمد کر لیں۔ جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث2 عورتوںا ور1 نائیجیرین باشندے سمیت 12 ملزمان گرفتار اور 3گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ برآمد شدہ منشیات میں0.050کلو گرام ہیروئن، 0.015کلو گرام چرس ، 38.400کلو گرام افیون ،2.044کلو گرام ایمفیٹامائن ،2.12کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن آئس ، 0.002 کلو گرام کوکین اور120عدد ایکسٹیسی گولیاں (0.068کلو گرام وزنی )شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن