اسلام آباد(وقائع نگار) وفاقی ترقیاتی ادارے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گذشتہ روز سیکٹر آئی ایٹ اور ایف سیون میں رہائشی گھروں کے باہر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھر پور کارروائیاں عمل میں لائیں،مہم کے دوران ابتدائی طور پر سیکٹر I-8/3 میں 21 گھروں کے باہر سے 11 لوہے کے جنگلے، 5 کار شیڈز اور 6 سیکیورٹی کیبنز بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کئے گئے۔ اسی طرح ایک اور کارروائی کے دوران مین مارگلہ روڈ سیکٹر F-7/3 میں ایک رہائشی گھر کے باہر سرکاری اراضی پر بنائی گئی غیر قانونی روڈ، جنگلے اور سیڑھیوں کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا۔اس موقع پر سی ڈی اے عملے کی معاونت کے لئے ضلعی انتظامیہ کے افسران اور اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔
سیکٹرآئی ایٹ اورایف سیون میںتجاوزات کیخلاف کارروائیاں
Nov 17, 2021