بابا گرونانک کا 552 ویں جنم دن، سکھ یاتریوں کی آمد

بابا گرونانک کے 552 ویں جنم دن کی تقریبات میں کرتار پور راہداری سے انڈین سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے پاکستان نے سکھ برادری کیلئے خصوصی اقدامات کیے ہیں، کرتار پور راہداری اور واہگہ بارڈر کو انڈین سکھ برادری کیلئے کھولا گیا ہے تاکہ وہ اپنی مذہبی رسومات احسن طریقے ادا کر سکیں۔سی ای او کرتارپور راہداری محمد لطیف کے مطابق یاتریوں کو کورونا ٹیسٹ کے بعد دربار لایا جائے گا۔محمد لطیف نے کہا کہ بھارتی یاتری ساڑھے سات بجے پاکستانی حدود میں داخل ہوں گے۔سی ای او کے مطابق بھارتی یاتری صبح ساڑھے 7 بجے سے شام 5 بجے تک قیام کر سکیں گے

یاد رہے کہ صدر سکھ پر بندھک کمیٹی سردار امیر سنگھ یاتریوں کا استقبال کریں گے۔پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ اپنی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے، کرتار پور راہدری پاکستان کی رواداری اور مذہبی آزادی کی مکمل عکاس ہے۔

ای پیپر دی نیشن