بابا گرونانک کے552ویں جنم دن کی تقریبات،واہگہ بارڈر سے انڈین سکھ یاتری پاکستان پہنچ رہے ہیں،پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ اپنی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ کرتار پور راہدری پاکستان کی رواداری اور مذہبی آزادی کی مکمل عکاس ہے،بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے پاکستان نے سکھ برادری کیلئے خصوصی اقدامات کیے ہیں،کرتار پور راہداری اور واہگہ بارڈر کو انڈین سکھ برادری کیلئے کھولا گیا ہے تاکہ وہ اپنی مذہبی رسومات احسن طریقے ادا کر سکیں۔ کیابھارت بھی اپنی اقلیتوں کیلئے ایسے اقدامات کر تا ہے؟،بھارت نے ہمیشہ اقلیتوں اور بالخصوص مسلمانوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی سے روکا۔سیکرٹری جنرل یو این نے 2020میں کرتارپور راہداری کا دورہ کرتے ہوئے تاریخی الفاظ میں کہا کہ ”کرتار پور راہداری کو کھولنا ایک اچھا اقدام ہے“،کرتار پور راہداری پاکستان کی امن دوست خواہش کی جیتی جاگتی مثال ہے۔
بابا گرونانک کے552ویں جنم دن کی تقریبات،واہگہ بارڈر سے انڈین سکھ یاتری پاکستان پہنچنا شروع
Nov 17, 2021 | 12:50