پاکستان کی مشہور اینیمیٹڈ فلم دی ڈونکی کنگ پاکستان میں ریلیز کے 4 برس بعد جمعہ 19 نومبر کو چین کے سینما ﺅں میں اپنا رنگ جمائے گی۔ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پاکستانی اینیمیٹڈ فلم قرار دی جانے والی دی ڈونکی کنگ پہلے ہی اسپین، جنوبی کوریا، روس، یونان، ترکی، پیرو، کولمبیا، ایکواڈور، یوکرین، قازقستان اور تائیوان سمیت 10 سے زائد ممالک کے سینما گھروں میں ریلیز ہو چکی ہے۔ یہ فلم چینی زبان میں ترجمے کے بعد نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے۔اس فلم کو پہلے انگریزی زبان میں بھی ڈب کیا جا چکا ہے جبکہ امریکا اور برطانیہ میں ناظرین کے لیے ایمازون پرائم پر بھی ریلیز کیا جاچکا ہے
”دی ڈونکی کنگ“ (19 نومبر) سے چین کے سینماﺅں میں رنگ جمائے گی
Nov 17, 2021 | 13:03