گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تاریخ میں محلات، بڑے عہدوں اور دولت رکھنے والے نہیں انسانیت کی خدمت کر نیوالے ہی زندہ رہتے ہیں۔ جذبہ اور محنت ہو تو دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہوتا۔یونیورسٹیز میں وائس چانسلر ز میرٹ پر لگائے ہیں اور یونیورسٹیز میں سفارشی کلچر کو جڑوں سے ختم کیا جارہا ہے ۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی اور پنجاب حکومت خواتین کو ہر شعبے میں آگے بڑ ھانے کے مواقعے فراہم کر نے کے لیے تمام اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔ وہ بدھ کے روز گور نمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے پہلے کانووکیشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقعہ پر چیئرمین اینٹی نارکوٹکس پنجاب حاجی رمضان پرویز،کمشنر زاہد حسین، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق ،کنٹرولر امتحانات پروفیسر رضوانہ تنویر رندھاوا،رجسٹرار یونیورسٹی آصف علی بانی، وائس چانسلر ڈاکٹر ذکر حسین، وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر اقرار حسین سمیت دیگر بھی موجود تھے جبکہ گور نر پنجاب و یونیورسٹی چانسلر چوہدری محمدسرور نے مختلف شعبہ جات میں فارغ الحتصل ہونیوالی طالبات میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر میڈلز بھی تقسیم کیے اور انکو کامیابی پر مبارکباد بھی دی ہے۔ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میں سو فیصددعویٰ سے کہتاہوں کہ کسی سفارش کے بغیر میں نے سو فیصد میرٹ پر پنجاب کی مختلف یونیورسٹیز کے 20سے زائد وائس چانسلر زلگائے ہیں اور ہمارا مشن یونیورسٹیز میں ہر سطح پر شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جہاں بھی کوئی غیر قانونی کام ہوگا وہاں سخت ایکشن لیا جائے گا کیونکہ شفافیت اور میرٹ سے ہی ادارے مضبوط ہوتے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز میں میرٹ لانے کی وجہ سے آج پنجاب کی یونیورسٹیز کا شمار دنیا کی بہتر ین پانچ سو یونیورسٹیز میں ہورہا ہے۔ گو ر نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میں یونیورسٹیز سے فارغ التحصیل ہونیوالی طالبات سے کہنا چاہتاہوں کہ وہ جس بھی شعبے میں جائیں وہاں انسانیت کی خدمت کیلئے اپنے عہدے سے انصاف کر یں کیونکہ تاریخ میں صرف انسانیت کی خدمت کرنیوالے ہی زندہ رہتے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ مجھے اس بات پر بھی فخر ہے کہ پاکستانی خواتین صرف اپنے ملک ہی نہیں بلکہ دنیا میں بھی اپنے ملک کانام روشن کر رہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کی ذمہ داری ہے کہ وہ خواتین کو جائیداد میں حصہ دینے سمیت انکے دیگر حقوق کے لیے اپنا کردار ادا کر یں کیونکہ کسی بھی ملک میں جب خواتین مضبوط نہیں ہوتیں وہ ملک بھی مضبوط نہیں ہوتے ۔ اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت خواتین کی مضبوطی ،ترقی اور خوشحالی پر یقین رکھتی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے کہا کہ ہم یونیورسٹی میں اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں اور آج گور رنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آبادٹائمزہائر ایجوکیشن رینکنگ کے مطابق پنجاب میںپہلے اور پاکستان میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہم مزید کامیابیوں کیساتھ آگے بڑھیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج یونیورسٹی سے ڈگر یاں لینے والی طالبات پر لازم ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کے ساتھ ساتھ خواتین کی مضبوطی اور تعلیم کو عام کر نے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کر یں۔ بعدازں، گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے گور نر نمنٹ کالج یونیورسٹی میں ڈاکٹر شاہد کمال کے ہمراہ5سو طالبات کے لیے 2گرلز ہوسٹل کا افتتاح اور آفیسر زملازمین کی رہائش گاہوں کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا ہے۔گور نر پنجاب نے فیصل آباد میں صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو اور کوارڈی نیٹر ظفر سندھو سمیت اراکین اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران سے بھی ملاقاتیں کیں ہیں.
تاریخ میں محلات، بڑے عہدوں اور دولت رکھنے والے نہیں انسانیت کی خدمت کر نیوالے ہی زندہ رہتے ہیں: گور نر پنجاب
Nov 17, 2021 | 17:19