سابق وزیرِداخلہ رحمان ملک کا وفاقی وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

Nov 17, 2021 | 17:56

ویب ڈیسک

سابق وزیرِداخلہ اور انسٹیٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ریفارمز کے چیئرمین رحمان ملک نے وفاقی وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں انھوں نے کہا کہ کہ وہ شیخ رشید احمد اور غمزدہ خاندان کےدکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انھوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم شیخ رفیق قمر کی مغفرت اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزیدخبریں