دوسری ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتی، سیشن جج وزیر آباد نے درخواست نمٹا دی 

وزیرآباد (نامہ نگار) سانحہ وزیرآباد پر پی ٹی آئی کی جانب سے ایف آئی کے اندراج کیلئے دائر رٹ پٹیشن ایڈیشنل سیشن جج قاسم علی بھٹی نے نمٹا دی۔ پی ٹی آئی رہنما زبیر خان نیازی کی پٹیشن معروف قانون دان اورنگزیب مرل کی جانب سے دائر کی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج قاسم علی بھٹی نے فیصلہ میں لکھا ہے کہ ایک ایف آئی آر درج ہونے کے بعد دوسری ایف آئی آر درج نہیں کی جاسکتی۔ پٹیشنر  تفتیشی آفیسر کو اپنا موقف ریکارڈ کروا سکتا ہے۔ صغری بی بی کیس لاء کے مطابق سیکنڈ ایف آئی آر کی بجائے تفتیشی افسر پارٹیوں کے موقف اور تمام تر شواہد، معلومات کو مقدمے کا حصہ بنانے کا پابند ہے۔ مدعی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم اور مقدمہ کے تفتیشی کو اپنا موقف ریکارڈ کروائے۔ احمد فراز خان لودھی ایڈووکیٹ کے مطابق پی ٹی آئی لیگل ٹیم عمران خان سے مشاورت کے بعد اگلا لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...