نیب نے فیصل واوڈا کوآج طلب کرلیا


اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی احتساب بیورو (نیب)نے فیصل واوڈا کوآج 17نومبر کو طلب کرلیاہے۔فیصل واوڈا سے 3دسمبر 2019کے کابینہ اجلاس سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔نیب کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کو 190ملین پانڈ کی برطانیہ سے پاکستان کے نجی اکانٹ میں منتقلی سے متعلق بلایا گیا ہے،فیصل واڈا کو 17نومبر 2022 کو دوپہر 2بجے نیب اسلام آباد آفس جی سیکس میلوڈ میں طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، انہیں دستاویزی ثبوت کے ہمراہ اپنا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن