اہم ہفتے کا آغاز، زرداری  خاموشی سے اسلام آباد پہنچ گئے

Nov 17, 2022


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )سابق صدر آصف علی زرداری گزشتہ رات خاموشی سے اسلام آباد پہنچ گئے ،ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں  اہم ترین ہفتے کا آغاز ہو گیاہے،جن کے دوران سابق صدر اہم فیصلوں کے حوالے سے پارٹی راہنماوں سے مشاورت کے ساتھ حکومت کے رابطے میں رہیں گے اور پارٹی کی رائے سے مطلع کریں گے،پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی اسلام آباد کے اندر ہیں اور ایسی اطلاعات موجود ہیں جن مین کہا گیا ہے کہ وزیر آعظم ایک مشاورتی نشست رکھنے والے ہیں جس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کرئے گی اور حال ہی میں بیرون ملک اور ملک کے اندر ہونے والی مشاورت پر اعتماد میں لیا جائے گا ۔ان ذرائع کا کہنا تھا کہ ایندتین روز بہت ہی اہم ہیں اور اس کے دورن ہونے والے فیصلے ایک ہفتے کے اندر اندر سامنے ا جائیں گے ۔

مزیدخبریں