سیلاب متاثرہ سندھ کو بحالی کیلئے 7.86 ارب ڈالر درکار : بلاول 


کراچی + اسلام آباد (نیوز رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کی تباہی کا معاملہ دوبارہ عالمی برادری کے سامنے اٹھائیں گے اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ متاثرہ افراد کی بحالی میں سندھ حکومت کی مدد کریں گے۔ میں چاہتا ہوں کہ صوبائی حکومت تعمیراتی کاموں میں تیزی لائے جو روزگار کا ذریعہ بھی بنیں گے۔ یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔  وزیراعلی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کو مختلف سیکٹرز کے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیرنو/ بحالی کیلئے 7.86ارب ڈالر کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غربت کی شرح 43فیصد کے ساتھ دیہی علاقوں میں شرح 75.5فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی حکومت پر زور دیا کہ وہ تمام سرکاری طریقہ کار اور میکنزم کو حتمی شکل دے اور تمام تباہ شدہ سیکٹرز میں تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو شروع کرے۔ بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ کو گھروں کی نومبر کے آخر تک تعمیر کا کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ دوسری طرف وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے ایرانی ہم منصب امیر عبداللہیان نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...