توشہ خانہ ، عمران اعلان نہ کریں ، عدالت جانے کی تاریخ بتائیں : مریم اورنگزیب 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو عدالت جانے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بس بہت ہوگیا، فارن فنڈنگ، کرپشن اور منی لانڈرنگ کا جواب تو دینا پڑے گا۔ بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گھڑی عمران خان نے 2 کروڑ کی خریدی اور ہینڈلرز کے ذریعے 28 کروڑ کی بیچی، پیسے منی لانڈر ہو کر پاکستان آئے اور ڈیکلیئر نہیں کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان، دبئی، مریخ یا پھر چاند جہاں کہیں بھی مقدمہ کریں، رسیدیں تو وہاں بھی دینا پڑیں گی۔ عمران خان بڑھکیں نہ ماریں، سوال یہ ہے کہ گھڑی دو کروڑ کی لی، 28 کروڑ میں بیچی، پیسے پاکستان فرح گوگی لائیں اور پیسے ڈیکلیئر نہیں کئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اعلان نہ کریں، عدالت جانے کی تاریخ بتائیں۔ عدالت جانے کی تاریخ کے ساتھ گھڑی بیچنے کی رسید بھی ٹویٹ کریں۔ عمران خان نے 2 کروڑ میں گھڑی لے کر 28 کروڑ میں بیچ دی اور اسے ڈیکلیئر نہیں کیا۔ عمران خان صاحب بتائیں کہ گھڑی کے پیسے پاکستان کون لایا اور کیسے لایا؟۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آپ کے ہینڈلرز فرح گوگی اور شہزاد اکبر پکڑے گئے ہیں۔ عمران خان نے دوسروں پر جھوٹے الزمات لگائے، جب خود رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تو کہا کہ بے بنیاد الزام ہے۔ عمران خان نے جھوٹے الزامات پر سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھا اور خود پر جرم ثابت ہوا تو بیس لیس کی گردان شروع کردی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کیس کے کسی نوٹس کا جواب نہیں دیا اور کسی تفتیش میں شامل نہیں ہوئے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...