چینی ٹیکنالوجی پاکستان میں ڈریگن فروٹ کی کاشت کو فروغ دیگی


لاہور( این این آئی )پاکستان میںڈریگن فروٹ کی کاشت کے  فروغ کیلئے چینی اعلی معیار کے ڈریگن فروٹ کے پودوں کی فراہمی اورسائنسی مینجمنٹ اور پودے لگانے کی ٹیکنالوجی کے حصول سے ڈریگن فروٹ کو نئے زرمبادلہ کے پھل میں تبدیل کرنے کی امید ہے۔ ان خیا لات کا اظہار تیانٹین فارم کے مالک شان آئلن نے ایک انٹرویو میں کیا ۔انہوںنے بتایا کہ  ڈریگن فروٹ کا ذائقہ لذیذ اور اعلی غذائیت کا حامل ہے،یہ ایک سبز اور ماحول دوست پھل ہے جس میں بعض بیماریوں کا علاج بھی ہے ۔ گزشتہ پانچ سالوں سے پاکستان میں ڈریگن فروٹ کی افزائش کو فروغ دینے والے ماہر ڈاکٹر آصف جاوید کی تحقیق اور مشاہدے کے مطابق ڈریگن فروٹ ایک ٹروپیکل پھل ہے جو پاکستان کی ٹروپیکلی  اور سب ٹروپیکل آب و ہوا کے لیے موزوں ہے۔اس کی مقامی پیداوار سے قبل پاکستان میں دستیاب ڈریگن فروٹ ویتنام، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک سے درآمد کیا جاتا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...