اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وزارت ریلوے میں وفاقی وزیر ریلوے خوا جہ سعد رفیق کی زیر سر پر ستی میں ریلوے حکام کا اعلی سطح اجلاس منعقدہو ا۔وزارت ریلوے کو منا فہ بخش اور پر کشش بنا نے کے لئے تمام اقدامات پر تیزی سے کام جا ری ہے۔پاکستان ریلوے مسافروں کے لئے سفری سہو لیات میں جدید بنیادوں پر اضا فہ کر نے کا فیصلہ کیا گیاعوام الناس کے لئے سفر کو مزید محفوظ اورپر کشش بنا نے کے لئے تمام مسافر ٹرنیوں میں سیکورٹی کے حوالے سے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیاتا کہ سفر کو محفوظ بنایا جا سکے۔آئند ہ ماہ سے گر ین لائن مسافر ٹر ین کو دوبارہ سے بحال کر نے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔پنڈادانخان سے ملکوال ٹر ین سروس شروع کر نے کے لئے ڈی، ایس راولپنڈی کو مطلعقہ ڈپٹی کمشنرز اور علاقے کے اہم شخصیات سے ملاقات کر کے جامع رپوٹ اس ہفتے پیش کر نے کا حکم۔