عمران خان کا لانگ مارچ 21 نومبر تک راولپنڈی آسکتا ہے: شیخ رشید 


 راولپنڈی (این این آئی)سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ عمران خان کالانگ مارچ 20 یا 21 نومبرتک راولپنڈی آسکتا ہے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیا میں شیخ رشید نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نااہل اور بانجھ ہے جو کچھ ڈلیورنہیں کرسکی، سنگین تباہ حال معیشت میں بھی غیرسنجیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے انتہائی اہم تعیناتی پرہیجان برپا کردیاہے، لندن میں کہتے ہیں تعیناتی پر مشاورات کر رہے ہیں، پاکستان میں کہتے ہیں ابھی سمری نہیں آئی، ساری دنیامیں پاکستان کا مذاق اڑرہاہے، اداروں اورعدلیہ پراہم ذمہ داری آگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...