فیصل آباد،گھریلو جھگڑے پر بیوی،کمسن بیٹی کو قتل کر کے خود کشی


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) گھریلو جھگڑے پر مشتعل شخص نے بیوی اور کمسن بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ تھانہ سمن آباد کے علاقہ سلطان چوک مقصود آباد کے ستائیس سالہ عمران نے گھریلو جھگڑے کے دوران مشتعل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنی بیوی چھبیس سالہ ثانیہ بی بی اور نو ماہ کی بیٹی عیزل فاطمہ کو قتل کر دیا اور دوہرے قتل کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ اندوہناک واقعہ پر علاقہ سوگوار ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ جبکہ سٹی پولیس آفیسر نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹائون ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...