روہڑی (آئی این پی ) روہڑی کے قریب کراچی آنے والی مال گاڑی کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ریلوے ترجمان کے مطابق صبح کے وقت روہڑی کے قریب کراچی آنے والی مال گاڑی کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں۔ ترجمان نے بتایا کہ مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے بعد ٹریک بلاک ہونے کے باعث پنجاب سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس سمیت تمام مسافر ٹرینوں کو روک دیا گیا۔ ریلوے ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں متعلقہ ٹریک پر پہنچ گئیں، اور 5 گھنٹوں کی کوشش کے بعد ٹریک کو بحال کردیا، جس کے بعد ٹرینوں کی آمد رفت دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔
روہڑی کے قریب مال گاڑی کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
Nov 17, 2022