2024 کا صدارتی الیکشن لڑوں گا، ٹرمپ :انتخابی  مہم میں حصہ نہیں لوں گی، ایوانکا 

Nov 17, 2022


واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک+ اے پی پی) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیسری مرتبہ صدارت کا الیکشن لڑنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ریپبلکن پارٹی میں صدارتی نامزدگی کی دوڑ کا آغاز ہوا۔ اور ایسے حالات میں ہو رہا ہے جب وسط مدتی انتخابات میں ٹرمپ کے نامزد کردہ امیدواروں کی کمزور کارکردگی کی وجہ سے اپنی پارٹی پر گرفت ڈھیلی پڑ گئی ہے۔ فلوریڈا میں رہائش گاہ مار اے لاگو میں سینکڑوں حامیوں سے خطاب کرتے ٹرمپ نے کہا کی واپسی کا عمل ابھی شروع ہو رہا ہے۔ اعلان کرنے سے پہلے  کاغذات نامزدگی انتخابی اتھارٹی کے پاس جمع کرائے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکشن نے دنگل میں اترنے کے اعلان پر اپنے ردعمل میں ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے کہا میں انتخابی مہم میں حصہ نہیں لوں گی۔  صدر جو بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے اپنے عہدے پر رہتے ہوئے اپنے ملک کو ’ناکام‘ کیا۔ ٹویٹ میں شامل ویڈیو میں صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ پر ’معیشت میں امیروں کے لیے خورد برد، طبی سہولیات کی تباہی، انتہاپسندوں کی پشت پناہی، خواتین کے حقوق پر حملے اور پْرتشدد ہجوم کو اشتعال دلانے‘ جیسے الزامات عائد کئے۔

مزیدخبریں