ہائیکورٹ سے قتل مقدمہ میں سزائے موت پانے والا ملزم 6 سال بعد بری


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمے میں سزائے موت پانے والے ملزم کو چھ سال بعد بری کر دیا ہے۔ عدالت نے ملزم محمد عامر کو بیانات میں تضاد ہونے کی بنیاد پر بری کر دیا ہے۔  جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں مشتمل دو رکنی بنچ نے اپیل پر سماعت کی۔ ملزم محمد عامر کی جانب سے عثمان نسیم بابو ایڈووکیٹ پیش ہوئے، ملزم کے خلاف تھانہ فیصل آباد پولیس نے 2016ء میں قتل کا مقدمہ درج کیا تھا، ملزم پر جائیداد کے تنازعے پر شہری کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...