10 لیگی ارکان کی اجلاس میں شرکت روکنے کیخلاف درخواست سنگل بنچ میں لگانے کا حکم


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن اور دس لیگی ارکان اسمبلی کی اجلاس میں شرکت سے روکنے کیخلاف درخواستوں پر تمام درخواستیں سنگل بنچ کے روبرو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔  دو رکنی بنچ نے تمام درخواستیں چیف جسٹس کو بھجوا دیں۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سے استفسار کیا کہ یہ کیسز ڈویژن بنچ میں کیوں لگے ہوئے ہیں۔ جس پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ لگنے تو نہیں چاہئے تھے لیکن عدالت کے سامنے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ پہلی ہی بار درخواستیں ڈویژن بنچ سنتا ہے تو اپیل کا ایک فورم ضائع ہو جاتا ہے۔ ہم یہ درخواستیں سنگل بنچ کو بھجوا دیتے ہیں اور رجسٹرار آفس ایک دو روز میں انہیں فکس کرے۔ جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...