لاہور (سپیشل رپورٹر) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے عمر فاروق کے بارے بیان دیتے ہوئے کہا کہ گھڑی خریدار عمر فاروق ایک جھوٹا، جعلساز اور مجرم شخص ہے۔ ایک بار پھر بین الاقوامی دو نمبری کے ساتھ اس بندے کو لانچ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمر فاروق کا عمران خان سے بالواسطہ یا بلاواسطہ کوئی تعلق نہیں یہ شخص ایک سے زائد ممالک میں دھوکا دہی اور بچوں کی تحویل کے مقدمات میں مطلوب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کو بدنام کرنے والا منجن مزید بکنے والا نہیں، اب عوام سب جانتی ہے عمران خان نے توشہ خانہ سے قانون کے مطابق گھڑی خریدی تھی، یہ گھڑی ٹیکس ریٹرن اور الیکشن کمشن کے گوشواروں میں ظاہر ہے۔ جعلی حکمران اربوں روپے کی کرپشن کر کے کس منہ سے عمران خان پر الزام لگاتے ہیں؟۔