لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے سابق وزیر علیم خان اور سابق ایم پی اے شعیب صدیقی کو ہراساں کرنے کے معاملہ پر درخواست کی سماعت کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ عدالت نے کیس ذاتی وجوہات کی بنیاد پر چیف جسٹس کو بجھوا دیا ہے کہ اس کو سماعت کے لئے کسی دوسرے بنچ میں مقرر کیا جائے۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کے ایماء پر پولیس ناجائز تنگ اور ہراساں کر رہی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو حکم دے کہ ان کو ناجائز تنگ اور ہراساں نہ کرے، عدالت ان کی ممکنہ گرفتاری روکے۔