بوائز سکائوٹس ایسوسی ایشن سے گزشتہ سال کے اخراجات کی تفصیلات طلب 


اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل)وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے پاکستان بوائز سکائوٹس ایسوسی ایشن سے گزشتہ سال کیے گئے اخراجات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں،پاکستان بوائز سکائوٹس کی طرف سے وزارت سے نئے مالی سال کے بجٹ سے 68لاکھ70ہزار روپے کے فنڈز جاری کر نے کی درخواست کی تھی،وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے کہا ہے کہ پاکستان بوائز سکائوٹس ایسوسی ایشن نے نئے ما لی سال کے بجٹ سے پہلے کوارٹر کے 68لاکھ70ہزار روپے جا ری کر نے کی درخواست کی ہے لیکن ایسوسی ایشن پہلے گزشتہ مالی سال میں خرچ کیے گئے پیسوں کا حساب دے ، جس میں صرف پیٹرول کی مد میں 46لاکھ 82ہزار213روپے ،عمارت کی مرمت کی مد میں 40لاکھ75ہزار990روپے اوریوم پاکستان کی پریڈ کی تقریب پر30لاکھ15ہزار567ہزار روپے خرچ کیے گئے ہیںاس طرح مجموعی طور پر ایک کروڑ 17لاکھ73ہزار770روپے کا حساب مانگا گیا ہے ۔ذرائع کا بتا نا ہے کہ پاکستان بوائز سکائوٹس ایسوسی ایشن میں بڑے پیمانے پر مالی و انتظامی بے قاعدگیاں سامنے آنے پر وزارت تعلیم نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...