بھارت کے غیر قانونی قبضے والا کشمیر:محاصرے تلاشی کارروائیاں جاری،مزید 4نوجوان گرفتار


نئی دہلی ، سری نگر (کے پی آئی + اے پی پی) بھارت کے غیر قانونی طبیق والے کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔ بھارتی فورسز نے سرینگر میں چار بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے گرفتار نوجوانوں پر تحریک آزادی سے وابستہ ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ گرفتار نوجوان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔جبکہ جنوبی کشمیر میں آزادی چاچا کے نام سے مشہور کشمیری معروف عالم دین مولانا سرجان برکاتی کو گزشتہ 14 دنوں سے ضلع شوپیاں کے زینہ پورہ پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا تھا۔ سرجان برکاتی کو گزشتہ روز پولیس اسٹیشن میں طبیعت خراب ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں زخمی ہونے والا غیر کشمیری مزدور سری نگر کے ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ملک عدم سدھار گیا۔ دوسری جانب بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ جموں کشمیر میں انتخابات کا حمتی فیصلہ الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں ہے ۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں  بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے لیے سیکورٹی کی صورتحال کافی تسلی بخش ہے، مجھے امید ہے کہ انتخابات جلد کرائے جائیں گے، لیکن فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...