لاہور اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ نامہ نگار) پاکستان علماءکونسل کی مرکزی مجلس شوریٰ و عاملہ نے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو مرکزی چیئرمین اور مولانا اسعد زکریا قاسمی کو مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا ہے۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کے حالات تقاضا کرتے ہیں کہ سیاسی و مذہبی جماعتیں سودی نظام ، انتہا پسندی، دہشت گردی کے خاتمے اور معیشت و اقتصادی ترقی کیلئے نظام عدل اور انتخابات میں اصلاحات کیلئے ملک میں استحکام کیلئے افہام و تفہیم کا رویہ اپنائیں۔ شدت پسندی اور عدم برداشت کے رویوں کو ختم کیا جائے اور تحریک انصاف اور حکومت سنجیدہ مذاکرات کا آغاز کریں، لانگ مارچ ختم کر کے تحریک انصاف پارلیمان میں واپس آئے۔ افواج پاکستان اور ملک کے سلامتی کے اداروں کے ذمہ داران کے خلاف مہم فی الفور ختم کی جائے۔ ارشد شریف کا قتل، عمران خان پر حملہ، اعظم سواتی کے معاملہ میں بغیر تحقیق و شواہد حساس اداروں کے ذمہ داران پر الزام تراشی کسی بھی طرح درست نہ ہے۔ وزیر اعظم پاکستان اس حوالہ سے تحقیقاتی کمیشن کی درخواست کر چکے ہیں لہٰذا سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ تحقیقاتی کمیشن فوری طور پر بنایا جائے۔ پاکستان علماءکونسل رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے R20 کے قیام کی بھرپور تائید کرتی ہے۔
طاہر اشرفی
عمران پارلیمان واپس آئیں: طاہر اشرفی، دوبارہ چیئرمین علماءکونسل منتخب
Nov 17, 2022