ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میںانگور اور امرود کی جنیاتی بہتری کیلئے انٹرنیشنل ویبنار


ملتان(خصوصی رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف ہارٹی کلچر کے زیر اہتمام انگور اور امرود کی جنیاتی بہتری کے لیے انٹرنیشنل ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت رئیس  جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کی.جبکہ انٹرنیشنل گیسٹ سپیکر ترکی سے ڈاکٹر عارف اتاق تھے۔پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ بدلتے موسم میں ہمیں اس سمت جلدی سے تحقیقی کام کو آگے بڑھانا ہے۔اب تک پاکستان میں اس سمت میں کوئی خاطر خواہ ترقی نہیں ہوئی تاہم جامعہ ہذا اس طرف انتہائی تندہی سے کوشاں ہے۔ جنوبی پنجاب میں انگور کی کاشت کافی زیادہ شروع ہوئی مگر موسمیاتی تغیر اور تحقیق نہ ہونے سے اس کی کاشت کافی کم ہو گئی ہے۔انٹرنیشنل ویبینار سپیکر ڈاکٹر عارف اتاق نے جامعہ ہذا کی کاوشوں کو سراہا اور ترکی میں انگور کی جینیاتی تحقیق کے بارے میں بتایا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موسمی تغیر کے ساتھ ساتھ انگور کی نئی قسم کی طلب بڑھ رہی ہے۔انہوں نے انگور کی نئی اقسام کے بارے میں بتایا۔ڈاکٹر محمد عثمان فیصل آباد زرعی یونیورسٹی نے امرود کی نئی اقسام پر تحقیق کے متعلق آگاہ کیااس بات پر زور دیا کہ موسمی حالات کے مطابق نئی اقسام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ڈاکٹر محمد ابوبکر نے جدید تحقیقی نتائج شرکاء کو بتائے۔

ای پیپر دی نیشن