کوٹ ادو( خبر نگار ) گنے سے تیار اشیاء چینی ، شیرے ، الکوحل ، بگاس کی قمیتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کے باوجود شوگر کرشنگ سیزن کیلئے گنے کی قیمت تاحال مقرر نہ ہو سکی،شوگر ملز مالکان حکومت کی آنکھوں میں دھول جھونک کر ایک دفعہ پھر گنے کی امدادی قیمت کم سے کم سطح پر رکھنے کیلئے متحرک ہیں ، پنجاب حکومت کی جانب سے گن یکی امدادی قیمت کیاعلان میں تاخیراورکرشنگ سیزن کی تاریخ نہ دینے سے چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیاہے اور اس وقت ہول سیل مارکیٹ میں 50کلوچینی کے تھیلہ کی قیمت 45سوروپے سے تجاوزکرگئی،جبکہ پرچون میں چینی 95 سے 100 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔
شوگر کرشنگ سیزن کیلئے گنے کی قیمت تاحال مقرر نہ ہو سکی
Nov 17, 2022