خانیوال (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے دکانوں اور فلوز ملز کی چیکنگ کی اور کوٹہ کی گندم میں ہیرا پھیری کی نشاندہی پر 5 فلور ملز کو شوکار نوٹسز جاری کردیئے جبکہ سستے آٹے کی اوور چارجنگ پر مختلف دکانداروں کو 20 ہزار روپے جرمانہ کردیا-ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹولر کا کہنا تھا کہ کوٹہ کی گندم اور آٹے میں گڑ بڑ کرنے والوں کا کوٹہ کینسل کردیا جائیگا سیکرٹری فوڈ نادر چٹھہ کی ہدایت پر ضلع سے آٹے اور گندم کی اسمگلنگ روکنے کے لئے سخت ناکہ بندی کی جارہی ہے ضلع میں روزانہ سبسڈائزڈ آٹے کے 14 ہزار 488 تھیلے 300 دکانوں پر سپلائی کیئے جاریے ہیں ۔