ملتان (خصوصی رپورٹر)انسٹیٹیوٹ آف ذوآلوجی اور شعبہ مائیکروبیالوجی اینڈ مالیکولر جینٹکس بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام سیمینار بعنوان ’’ پاکستان میں بائیوٹیکنالوجی کا سفر 40 سال پر محیط کہانی ‘‘ کا انعقاد کیاگیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر یوسف ظفروائس پریذیڈنٹ نیشنل کاٹن کمیٹی (سابقہ چیئرمین پی اے آر سی ) نے اپنے خطاب میں بائیوٹیکنالوجی کی مدد سے زرعی شعبہ میں جدید خطوط پر استوار فصلوں کی پیداوار پر زور دیا۔ تاکہ سیلاب کے تناظر میں پیدا شدہ صورت حال میں خوراک کی ملکی ضروریات کو پورا کیاجاسکے ۔۔پرووائس چانسلر و ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ذوآلوجی پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان نے کہا کہ ریسرچ اور انوویشن میں طلباء کا کلیدی کردار ملک کو کامیاب قوموں کی لسٹ میں کھڑا کرسکتا ہے۔ انہو ںنے طلباء کو تلقین کی کہ وہ اپنا وقت تعمیری سرگرمیوں میں صرف کریں اور اپنی توجہ صرف تعلیم پر مرکوز رکھیں۔۔ ڈاکٹر مبشر عزیز چیئرمین شعبہ مائیکرو بیالوجی اینڈ مالیکیولر جینٹکس نے کہاکہ اپلائیڈ مائیکرو بیالوجی کو بروئے کار لاکر صحت اور زرعی شعبہ میں ترقی کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے سیمینارمیں اساتذہ ڈاکٹر طاہرہ روبی، ڈاکٹر ثمرہ، ڈاکٹر قمر سعید، ڈاکٹر ریحانہ ، ڈاکٹر حمیرا، ڈاکٹر عائشہ، ڈاکٹر فریحہ لطیف، ڈاکٹر احمد اکرم، ڈاکٹر کوثر حسین شاہ، ڈاکٹر اسلم،پروفیسر ڈاکٹربابر سمیت طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔
بائیوٹیکنالوجی سے خوراک کی ملکی ضروریات پور ی کی جا سکتی‘ ڈاکٹر یوسف ظفر
Nov 17, 2022