قصبہ گجرات ‘ تھانہ میں نفری  کم وارداتوں میں  اضافہ


قصبہ گجرات ( نمائندہ نوا? وقت) تھانہ قصبہ گجرات کا عملہ وارداتوں کی روک تھام کیلئے بری طرح ناکام ہوگیا ہے جس کی مین وجہ عملہ کی کمی اور گشت نہ ہونے کی وجہ سے چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں شدید اضافہ ہوا ہے اہل علاقہ  میں شدید خوف ہراس پایا جارہا ہے  سول سوسائٹی نیٹ ورک ممبران اور عہدیداران انجمن تاجران قصبہ گجرات نے حکام سے سے تھانہ قصبہ گجرات میں عملہ کی کمی فوری پوری کرنے  کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن