خانیوال(نمائندہ خصوصی ) ڈی پی او نعیم عزیز سندھونے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ پولیس اسٹیشن سٹی خانیوال میں مقدمہ بجرم 302ت پ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے محمدعثمان کے اندھے قتل میں ملوث ملزمان کو جلدگرفتارکرنے کے احکامات جاری کیے محمدعمران اورگواہ محمدسفیان کی مدعیت میں تھانہ سٹی خانیوال میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا پتہ چلاکہ مدعی محمد عمران اورمحمد سفیان جو کہ مقتول محمد عثمان کے حقیقی بھائی ہیں وہ ہی اپنے بھائی کے قاتل نکلے جن کو گرفتارکرکے تفتیش کی گئی تو اعتراف جرم کرلیا۔ڈی پی اورنعیم عزیز سندھو نے کہاکہ ملزم چاہے ‘ملزمان کو ہرصورت کیفرکردارتک پہنچایا جائیگا۔