جودھ پور(نمائندہ خصوصی) کبیروالا و نواحی علاقوں چوپڑہٹہ،بارہ میل،نواں شہر اور جودھ پور میں جعلی نوٹوں کی بھرمار ہے سادہ لوح دکانداروں کو نوسربار جعلی نوٹ دے کر مختلف اشیائ خرید لیتے ہیں جس کی وجہ سے کاروباری طبقہ بہت پریشان ہے،500 ،1000 اور 5000 ہزار کے نوٹ گردش کررہے ہیں،انتظامیہ بے بس دیکھائی دے رہی ہے،،عوامی حلقوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔