فتح جنگ،افغانیوں کی غنڈہ گردی مقامی دکاندار پر حملہ کر کے زخمی کر دیا  


 فتح جنگ ( نامہ نگار  ) ملک عطا محمد ولد لعل زمرد قوم مغل سکنہ محلہ نئی آبادی کوہاٹ روڈ نے بیان دیا کہ وہ اپنے بیٹے احتشام کے ہمراہ اپنی دکان واقع کوہاٹ روڈ پر موجود تھے کہ مسمیان عزت اللہ ،ذبیح اللہ ،نجیب اللہ عبدالقادر اور نصیب اللہ اپنے دس بارہ ساتھیوں کے ہمراہ دکان پر آدھمکے اور گالم گلوچ اور جھگڑا شروع کر دیا انھوں نے دکان کے شیشے توڑ ڈالے اور دکان میں موجود ایک گاہگ کا موبائل فون بھی توڑ ڈالا میرے بیٹے سے 79ہزار ریال سعودی اور دکان میں موجود کیش مبلغ بیس ہزار روپے بھی چھین لئے مجھے میرے بیٹے احتشام اور گاہگ رحیم اللہ شاہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا تمام ملزمان ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح تھے پولیس نے مضر وب کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے  ۔

ای پیپر دی نیشن