فتح جنگ (عدیل افضل خان ) فتح جنگ شہر تا برا ستہ پریم نگرفقیراں حطار لنک قدیمی روڈ مکمل طور پر ٹو ٹ پھوٹ کر مکمل طور پر خستہ حال ہوچکی ہے متذ کرہ سڑک یونین کونسل حطار،یونین کونسل اجوالہ اور یو نین کونسل جنگل کی متعدد آبادیوں کو آپس میں باہم را بطے کا واحد ذریعہ او رفتح جنگ شہر کے ساتھ نزدیک ترین رابطہ سڑک ہے جس پر روز مرہ سفر کر نے افراد تعلیمی اداروں کے طلباء وطلبات شدید ذہنی کرب سے دوچار ہیں جبکہ عمر رسیدہ مریضوں کیلئے تو اس خستہ حال سڑک پر سفر کرناکسی عذاب سے کم نہیں متذکرہ سڑک حطار چیک پوسٹ سے تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک کے سیاحتی اور لائیوسٹاک مرکز تنازعہ ڈیم کھیری مورت تک کا بھی ذریعہ ہے اسی لنک روڈ کے اردگردمتعدد ہائو سنگ سوسائٹیز بھی بن چکی ہیں جبکہ علاقہ کی معروف روحانی ہستی بابا سائیں نور خان کا مزار بھی اسی سڑک پر واقع ہے جس پر روز مرہ او رعرس کے دوران دور دراز کے علاقوں سے آنے والے زائرین کیلئے گڑھوں سے گزر کر سفر کرنا کسی تکلیف سے کم نہیںاس سڑک کی تعمیر کیلئے علاقہ کی سرکردہ شخصیات نے سابقہ اور موجودہ حکومتوں میں شامل متعد د مرکزی سیاسی شخصیات سے بھی رابطے کیئے لیکن کوئی بھی کوشش بارآو ر ثابت نہیں ہوسکی محکمہ شاہرات سمیت دیگر ذمہ دار ادارے بھی آنکھیں بند کیئے ہوئے ہیں علاقہ کے عوامی وسماجی حلقوں نے کمشنر راولپنڈی ڈویثرن ،ڈپٹی کمشنر اٹک سمیت دیگر ذمہ دار حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
فتح جنگ تا برا ستہ پریم نگر فقیراں ھطارلنگ قدیمی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار
Nov 17, 2022