کراچی ( نیوز رپورٹر)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ رن وے کے اطراف آگ بھڑک اٹھی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کے اطراف جھاڑیوں میں لگی۔آگ رن وے نمبر 25 آر کی اپروچ سائیڈ جھاڑیوں میں طیاروں کی لینڈنگ والی سائیڈ پر لگی۔ بارش کے بعد سے رن وے کے اطراف اگنے والی گھاس اور جھاڑیوں کو کاٹا نہیں گیا۔ سی اے اے کے ایئر سائیڈ شعبہ کی غفلت کی وجہ سے لگی ہے۔سی اے اے کے دو فائر ٹینڈر نے آگ بجھانے کی کوشش میں حصہ لیا۔ عالمی سول ایوی ایشن قوانین کے تحت رن وے کے اطراف گھاس اور جھاڑیاں غیر قانونی ہیں۔ گھاس کی وجہ سے آگ لگتی ہے، جس سے جہازوں کو نقصان ہوسکتا ہے۔
کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کے اطراف جھاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی‘ تفتیش شروع
Nov 17, 2022