الحمرا میں آرٹ فیسٹیول کا آغاز آج  سے ہوگا،وزیراعلی افتتاح کرینگے 


لاہور(کلچرل رپورٹر) الحمرا میں چار روزہ بین الاقومی اسلامی آرٹ فیسٹیول کا آغاز کل سے ہوگا۔وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی افتتاح کریں گے۔صوبائی وزیر ثقافت،کھیل و امورنوجواناں تیمور مسعود تقریب کے مہمان اعزاز ہونگے۔چیئرمین الحمراءرضی احمد ابتدائی کلمات ادا کریں گے۔افتتاحی تقریب میں احمد شاہ،عرفان قریشی،ایرن میاسوگو،جعفر روناس و دیگر بھی اظہار خیال کریں گے۔


اس موقع پر اسلامی آرٹ کی عکاسی کرتے فن پاروں کی نمائش کا افتتاح بھی ہوگا۔صوفی موسیقی کی خوبصورت شام میں نامور گلوکار شیر میاندار اپنے فن کا مظاہر ہ کریں گے۔بین الاقومی اسلامی آرٹ فیسٹیول 17تا 20نومبر جاری رہے گا۔فیسٹیول میں سیمینارز،ورکشاپس،نمائشیں،بک فیئر،صوفی موسیقی و دیگر سرگرمیوں منعقد کی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن