لاہور(سپیشل رپورٹر) معروف محقق، ادیب اور مصنف مہر محمد بخش نول کی نئی کتاب ”تاریخ مخزنِ پاکستان“ کی 953صفحات اور 5 ہزارسے زائد نادر اور نایاب تصاویر بھی شامل ہیں پر مشتمل پہلی جلد چھپ کر مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ یہ تاریخی کتاب پاکستان کے بڑے اور مقبول اشاعتی ادارے قلم فاو¿نڈیشن انٹرنیشنل نے چیئرمین ادارہ ہذا علامہ عبدالستار عاصم اور محمد فاروق چوہان کی زیر نگرانی شائع کی ہے۔ مصنف کا تعلق قدیمی شہر جھنگ سے ہے لیکن اب وہ بہاولپور میں مقیم ہیں۔ تحقیق ان کا خاص شعبہ ہے۔ اس سے قبل وہ ایک تحقیقی کتاب ”تاریخ قبیلہ نول راجپوت“ لکھ کر ملک گیر شہرت حاصل کر چکے ہیں۔ اس کتاب پر انہیں مختلف اعزازات اور میڈلز وغیرہ سے بھی نوازا گیا۔ تاریخ مخزنِ پاکستان، پاکستان کے چپے چپے کی کہانی ہے۔