لاہور(سپیشل رپورٹر)سینئرممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب زاہد اختر زمان کی زیرصدارت پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی موبائل ایپ اور معاہدوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے بورڈ آف ریونیو کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری ریونیو مہر شفقت اللہ مشتاق، سیکرٹری ٹیکسز، ممبر ٹیکسز نوید حیدر شیرازی ،ڈی جی پی ایل آر اے اکرام الحق ، ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ پنجاب ، چیف اسٹیمپ انسپکٹر محمد خالد سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب زاہد اختر زمان کو بریفنگ کے دوران پی ایل آر اے کی موبائل ایپ کی الاونچنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اکرام الحق نے بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ کی موبائل ایپ 15 دسمبر 2022 سے پہلے الاونچ کر جائے گءجس سے پنجاب کے شہری گھر بیٹھے استفادہ حاصل کر سکیں گے اور اپنی جائیداد کی ٹرانسفر اور معاہدہ کی آن لائن رجسٹریشن کروا سکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ جو شہری موبائل ایپ کا استعمال نہیں کر سکتے ان کو واٹس ایپ کے ذریعے فرد کے حصول سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔اس موقع پر سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا کہ موبائل ایپ کے قیام سے رجسٹری محرر کے دفاتر اور محافظ خانے ختم ہو جائیں گے۔