آبادی ،وسائل میں توازن کو یقینی  بنا یا جائے : سلمان اعجاز 


لاہور (لیڈی رپورٹر) سیکرٹری بہبود آبادی سلمان اعجازنے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق دنیا کی آبادی 8 ارب افراد تک پہنچ چکی ہے پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے، پنجاب پاکستان کا سب سے زیادہ آبادی والا صوبہ ہے۔انہوںنے کہا کہ آبادی میں تیزی سے اضافے کا مطلب خوراک، صحت، تعلیم، روزگار اور انفراسٹرکچر جیسی ضروریات میں مسلسل اضافہ ہے اس لیے ضروری ہے کہ آبادی اور وسائل میں توازن کو یقینی بنا یا جائے تمام افراد خوشحال زندگی بسر کر سکیں۔

 دنیا کے 8 ارب افراد میں سے ہر ایک کے لئے معیار زندگی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ آبادی عالمی ترقی میں ایک اہم معیار ہے لیکن پائیدار عالمی آبادی کے حصول کے لئے، لوگوں کو باخبر اور با اختیار بنانے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...