لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ راستے سے ہٹانے کا پلان ہے ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی،قاتلانہ حملہ میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کال پر عوام اپنا تن من دھن سب قربان کر دے گی کارکنان پی ٹی آئی اپنے قائد عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔