رائے ونڈ (نمائندہ نوائے وقت)محکمہ خوراک کی بڑی کارروائی،آٹے کی بلیک مارکیٹنگ اور سرکاری باردانے کے غلط استعمال پر 3فلور ملز کا گندم کوٹہ معطل کردیا گیا۔محکمہ خوراک نے تحصیل رائے ونڈ میں آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں،اسسٹنٹ فوڈ کنڑولر شاہد اسلم چودھری کی سربراہی میں آٹے کی بلیک مارکیٹنگ اور سرکاری باردانے کے غلط استعمال کرنے پر وی آئی پی فلور ملز،امپیریل فلور ملز اور پاور پیک فلورملز کو گندم کا کوٹہ معطل کردیا ہے۔
،ادھر آٹا مہنگا بیچنے اور سرکاری آٹے کی سمگلنگ میں ملوث 118آٹا ڈیلرز کے لائسنس معطل کردئیے ہیں ۔