رائےونڈ، وائر سپلائی کنکشن بوسیدہ، مکین گندا پانی پینے پر مجبور


رائے ونڈ (نمائندہ نوائے وقت)میٹروپولیٹن کارپوریشن افسران کی نااہلی کے باعث 5000خاندان گندا پانی پینے پر مجبور ہیں۔ 4800سے زائد واٹر سپلائی کنکشن بوسیدہ،پائپ لائن میں غلاظت کی آمیزش ہونے سے شہریوں نے نہری پانی خریدنا شروع کردیا۔ 6لاکھ روپے کا یومیہ شہری پانی خریدکر پینے پر مجبور ہوگئے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے زیر انتظام چلنے والے سی او یونٹ میں 8ہزار سے زائد واٹر سپلائی کنکشن موجود ہیں جن میں 3ہزار سے زائد کنکشن بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے،مذکورہ بند کنکشن کی بنیادی وجہ واٹر سپلائی پائپ لائنوں میں گندگی اور گٹروں کی آمیزش والا پانی آرہا ہے جس سے شہری جملہ امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ سی ا و یونٹ نے واٹر سپلائی سکیم کو 8سیکٹر میں تقسیم کررکھا ہے جس میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 8ریکوری سٹاف صارفین سے پانی کا بل وصول کرتا ہے،پانی صاف نہ ملنے کی وجہ سے 3ہزار صارفین ادائیگی نہیں کررہے،چند سال قبل تحریک انصاف کے دور حکومت میں بچھائی گئی اوپن وائرنگ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے نکھٹو اور نااہل افسران کی عدم توجہ کیوجہ سے جگہ جگہ بوسیدہ ہو چکی ہے ۔شہری حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن