جائیکا ٹرانسمیشن سسٹم میں مزید استحکام کےلئے این ٹی ڈی سی کےساتھ تعاون کرےگا

Nov 17, 2022


لاہور(سپیشل رپورٹر)جائیکا ٹرانسمیشن سسٹم میں مزید استحکام کےلئے این ٹی ڈی سی کےساتھ تعاون کرےگا،این ٹی ڈی سی کو نئے سسٹم ڈایاگرام کی پلاننگ، بہتر سیمولیٹر ٹریننگ اور پاور سسٹم میں بلیک آو¿ٹ اور براو¿ن آو¿ٹ کے روک تھام کےلئے تکنیکی مدد فراہم کی جائےگی۔ جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (جے سی سی) کا دوسرا اعلیٰ سطحی اجلاس واپڈا ہاو¿س میں این ٹی ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاور سیکٹر میں نئی ٹیکنالوجیز ابھر رہی ہیں۔

 جس کے نتیجے میں گرڈ سسٹم کو مضبوط بنانے کےلئے تربیت، آلات ، آپریشنز اور دیکھ بھال کےلئے بھی عصری تقاضوں کی مطابق ہونی چاہئے۔ انہوں نے لاہور میں TSG ٹریننگ سینٹر میں جدید ترین سیمولیٹر اور ماڈل گرڈ سٹیشن قائم کرنے پر جاپان حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزیدخبریں