حکومت سیلاب کی متاثرین کی مدد، عمران خان سیاست چمکانے میں مصروف ہیں: اشرف بھٹی 

Nov 17, 2022


لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ عمران نیازی کی انتشار کی سیاست کی وجہ سے عام آدمی اور ملکی معیشت مشکلات کا شکار ہے۔ اس وقت حقیقی معنوں میں وفاقی حکومت اور سندھ حکومت ہی سیلاب سے متاثرہ افراد کی دن رات بحالی کے لئے کوشاں ہیں جبکہ جس شخص یعنی عمران خان کی کے پی کے اور پنجاب میں حکومت ہے وہ سیلاب زدگان کی امداد کی بجائے اپنی زاتی سیاست کو چمکانے میں مصروف ہے۔ 

مزیدخبریں