اشتہاری ‘عادی مجرموں کی گرفتاری کے اہداف پورے کرنے کاحکم 

Nov 17, 2022


لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنزلاہورافضال احمد کوثرنے کہا ہے کہ ایس ایچ اوز اشتہاری و عادی مجرمان کی گرفتاری کیلئے مقرر کئے گئے نئے اہداف کو ہر صورت پورا کریں۔ اسلحہ کی نمائش اورڈالہ کلچرکے خاتمے کےلئے ٹھوس اقدامات ا±ٹھائے جائیں۔ شہریوں کی ہر فورم پر دادرسی یقینی بنائی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاو¿ن ڈویژن کی انسدادِ کرائم میٹنگ کے دوران افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایس پی ماڈل ٹاو¿ن حسن جاوید بھٹی،سرکل افسران اورایس ایچ اوزاس موقع پر موجودتھے۔افضال احمد کوثر نے ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او فیصل ٹاو¿ن احمد عثمان اورسابق ایس ایچ اونصیر آباد کوشوکاز نوٹسزجاری کئے ۔ بہترین پرفارمنس پر ایس پی ماڈل ٹاو¿ن کوتعریفی سرٹیفکیٹ جبکہ کرکٹ میچز کے موقع پر بہترین ڈیوٹی پر اے ایس پی گلبرگ بشریٰ اور ایس ایچ اوگلبرگ کو شاباش دی۔اشتہاری مجرمان گرفتار کرنے پر ایس ایچ او کوٹ لکھپت محمد شعیب کو انعام و تعریفی سند کا اعلان کےا۔ انہوں نے میٹنگ کے دوران ہوائی فائرنگ، پتنگ بازی،قمار بازی، گداگری کی بیخ کنی کیلئے موثر حکمت عملی اپنانے پر زوردیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اچھی کارکردگی پرایس ایچ او کاہنہ عاصم حمیداور ایس ایچ او لیاقت آباد آصف علی کو شاباش دی اورتعریفی اسنادکا اعلان کیا۔


 افضال احمد کوثر نے کہا کہ منشیات فروشوں کےخلاف روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے جائیں۔ نقص امن کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف بلاا متیاز کارروائیاں عمل میں لائیں۔

مزیدخبریں