سی سی پی او کا دورہ جیلانی پارک ‘ونٹر فیسٹیول سکیورٹی کا جائزہ لیا


لاہور(نامہ نگار)سی سی پی اولاہور غلام محمود ڈوگر نے گزشتہ روز جیلانی پارک کا دورہ کیااورجیلانی پارک میں آج جمعرات سے شروع ہونے والے ونٹر فیسٹیول کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال ، کمشنر لاہور، ڈی جی پی ایچ اے سمیت ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ اے کے سینئر افسران ان کے ہمراہ تھے۔سی سی پی او لاہور نے تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ لاہور پولیس فیسٹیول میں شرکت کرنے والی فیملیز اور شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرےگی۔ کسی بھی شخص کو ہلڑ بازی اور نقص امن کی ہرگز اجازت نہیں دی جائےگی۔پارک میں آنے والی خواتین اور بچیوں کو ہراساں کرنے والوں کےخلاف سخت اور فوری کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔ لاہورنہ صرف پنجاب بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ بجا طور پر پورے پاکستان کا دل ہے۔شہر لاہور، یہاں کے باسیوں کی شاندار تہذیب و ثقافت اور عظیم روایات کا تاریخی مرکز ہے۔لاہور پولیس کو صوبائی دارلحکومت کی شاندار تہذیب و روایات اور رنگارنگ کلچر پر بے حد ناز ہے۔اہلیان لاہور کےلئے فیملی ونٹر فیسٹیول کے خوبصورت اور رنگوں سے بھرپور ایونٹ کے انعقاد پر حکومت پنجاب اور پی ایچ اے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ونٹر فیسٹیول کے موقع پر لاہور پولیس بھرپور اور مفصل سکیورٹی اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔لاہور پولیس کی ماو¿نٹڈ فورس( گھڑ سوار دستہ) اور میوزیکل بینڈ بھی ونٹر فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔فیسٹیول کے دوران ٹریفک روانی کےلئے سی ٹی او لاہور کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔


لاہور پولیس کلچرل اور تعمیری سرگرمیوں کے انعقاد کےلئے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتی ہے

ای پیپر دی نیشن