لاہور(نامہ نگار) نواں کوٹ کے علاقے مےں50 سالہ نامعلوم شخص کی نعش دےکھ کر مقامی افراد نے پولےس کو اطلاع کی ۔پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کےلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتےش شروع کر دی ہے ۔ پو لیس کے مطا بق متوفی نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا ہے اور اس کی شناخت نہےں ہو سکی ہے۔ اصل حقا ئق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سا منے آئیں گے۔داتا دربار کے علاقے مےں کوڑے کے ڈھیرپر35سالہ نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش دےکھ کر راہگےروں نے پولےس کو اطلاع کی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کرفرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور نعش پوسٹ مارٹم کےلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتےش شروع کر دی ۔ پو لیس کے مطا بق مختلف پہلو ﺅ ں پر تفتیش جا ری ہے، اصل حقا ئق پوسٹ مارٹم اور تفتیش کے بعد سا منے آ ئیں گے۔
2نامعلوم نعشیں برآمد‘ایک تشدد زدہ نکلی‘مردہ خانے منتقل
Nov 17, 2022