صدر انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن طیب اکرام اعزاز میں تقریب

Nov 17, 2022


 لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے نومنتخب صدر طیب اکرام کے اعزاز میں پروقار تقریب اولمپک ہاﺅس لاہورر میں منعقد کی گئی جس میں تقریب کے مہمان خصوصی ایف آئی ایچ صدر طیب اکرام ، صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن ، سیکرٹری جنرل اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود، سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین، سابق ہاکی اولمپیئن توقیر ڈار، منظور الحسن، خواجہ جنید، خالد بشیر، ڈائریکٹر ایشین ہاکی فیڈریشن غلام غوث، ڈاکٹر اسد عباس شاہ، سیکرٹری ایسوسی ایشن محمد پرویز اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ملحقہ یونٹس کے نمائیندگان اور ممبران نے شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن سمیت شرکاءنے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر طیب اکرام کو مبارکباد پیش کی اور انکی نئی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے حوالہ سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں