وادی تیراہ ، خوشحالی بینک نے واچا واناپل کی تعمیر و مرمت کے کام میں حصہ لیا 

Nov 17, 2022


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نے قبائلی ضلع خیبر میں آمدورفت کو دوبارہ شروع کرنے اور نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے وادی تیراہ کے مقام پر واچا واناپل کی تعمیر و مرمت کے کام میں حصہ لیا ہے۔معیار زندگی کو بلند کرنا خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے سماجی اقدامات کا مرکزی نقطہ نظر ہے، غریب مقامی باشندوں پر مشتمل ایک بہت ہی پسماندہ علاقہ جو کہ زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔شحالی مائیکرو فنانس بینک نے اس تباہ شدہ علاقے میں رسائی کو آسان بنانے کی ذمہ داری اٹھائی ہے
،گزشتہ دہائیوں کے دوران، وادی تیراہ میں بسنے والے 30ہزارکے قریب رہائشی جغرافیائی و سیاسی عدم استحکام اور عسکریت پسندی سے متاثر ہوئے ہیں، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے فیصلہ کیا کہ وہ عارضی پل کی مرمت کرکے یہاں سے گزرنے والے افراد کو فائدہ پہنچائے گا۔واچا واناعارضی پل بن جانے کے بعد اس دور افتادہ علاقے کی رسائی بحال ہو جائے گی ،خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے صدر اورچیف ایگزیکٹیو آفیسرغالب نشتر نے کہاکہ،”ہم پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے وڑن پر عمل پیرا ہیں۔ وادی تیراہ میں اس اہم پل کی مرمت بھی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہماری وسائل سے بھرپور کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

مزیدخبریں