فیصل بینک کا اسلامی بینکاری کی جانب سفر تکمیل کے قریب ہے ،یوسف حسین


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)فیصل بینک لمیٹڈ کے صدر اور سی ای او یوسف حسین نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور اس کے گورنر جمیل احمد کا خصوصی شکریہ کیا جنہوں نے منتقلی کے اس سفر کے دوران بینک کو مکمل مالی معاونت فراہم کی، یوسف حسین نے کہا کہ فیصل بینک نے روایتی بینکاری سے اسلامی بینکاری کی جانب منتقلی کا سفر شروع کیا تھا اور اب ہم اس سفر کی تکمیل کے بہت قریب ہیں۔ اپنی اس کامیابی کے بعد اب ہم پاکستان کے بینکاری اور مالیاتی شعبے میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن